ایگزٹ پول پرمتنازعہ ٹویٹ: وویک اوبرائے نے ڈیلیٹ کیا پوسٹ،مانگی معافی

Share Article

vivek

لوک سبھا انتخابات کو لے کر آئے ایگزٹ پول کی چاروں طرف بحث ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر عام آدمی سے لے کر سیاسی ہستیاں اور بالی ووڈ ستارے بھی ان روجھانوں پر اپنی رائے رکھ رہے ہیں۔ لیکن بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے ایگزٹ پول کے رجھانوں کو لے کر ایسا ٹویٹ کیا، جسے لے کر وہ تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ اداکار وویک اوبرائے نے ایگزٹ پول کو لے کر ایک تبصرہ کے ساتھ ایک میم شیئر کیا۔ جس کے بعد مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر پر ان کی تنقید ہونے لگی۔ تنازعہ اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ اس معاملے پر خواتین کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔تنازعات سے گھرنے کے بعد اب وویک اوبرائے نے اپنے متنازعہ پوسٹ کو اپنے سوشل سائٹ سے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے معافی بھی مانگی ہیں۔

salman

وویک اوبرائے نے ایشوریہ بچن پر متنازعہ ٹویٹ کو لیکر آخرکار معافی مانگ لی ہے۔ دراصل ایگزٹ پول کے بعد ایک میم وائرل ہورہا تھا جسے وویک اوبرائے نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا تھا۔ اس میم میں تین تصویرں تھیں۔ ایک تصویر مین ایشوریہ رائے سلمان خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ایک میں وویک کے ساتھ اور تیسری میں وہ شوہر ابھیشیک اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ ہیں۔

exit-polls
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں سلمان والی تصویر میں اوپینین پول، وویک والی تصویر میں ایگزٹ پول اور ابھیشیک والی تصویر مین ریزلٹ لکھا تھا۔ اس تصویر کو انہوں نے تو ہلکے پھلے موڈ میں ہی شیئر کیا لیکن سوشل میڈیا یوزرس سمیت تمام لوگوں کا غصہ بھڑک گیا۔اس میم کو شیئر کرتے ہوئے اوبرائے نے بڑے ہی ہلکے انداز میں لیا، لیکن سوشل میڈیا یوزرس سمیت تمام لوگوں کا غصہ بھڑک گیا۔اسے ایک خاتون کیلئے بد سلوکی بتایا گیا۔ پہلے تو وویک اپنا بچاؤ کر رہے تھے کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔ لیکن شاید اب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔ تبھی انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے معافی مانگی۔

وویک اوبرائے نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی بار پہلی نظر میں کسی ایک کو جو چیز پرمزیدار اور نقصان نہیں پہنچانے والی لگتی ہے، وہ دوسروں کو ایسی نہیں لگتی ہے۔اوبرائے ایک دوسرے پوسٹ میں لکھا کہ میں نے گزشتہ 10 سالوں میں دو ہزار سے زیادہ محروم لڑکیوں کی مدد کے لئے کام کیا ہے۔میں خواتین کی توہین کرنے کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔ اگر میرے میم کو شیئر کرنے سے کسی ایک خاتون کو بھی برا لگا ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔ اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *