امیر قطر کا دورہ پاکستان ،متعدد عہد ناموں پر دستخط

Share Article

 

امیر قطر نے پاکستان کا دورہ کیا ہے ،گزشتہ دنوں انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات کی ۔اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔پاکستان اور قطر کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس پر قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی اور مشیر تجارت عبدالرزاق نے دستخط کیے۔

 

Image result for Qatar visit Pakistan, several agreements

سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں ترقی کے لیے تعاون سے متعلق یادداشت پر سیکریٹری جنرل قطر نیشنل ٹورزم کونسل اکبر الباقر اور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے دستخط کیے۔دونوں ممالک کے درمیان منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد اور خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر فنانشل انفارمیشن یونٹ قطر کے سربراہ شیخ احمد بن عید الطہانی اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فنانشل مانیٹرنگ یونٹ منیر احمد نے دستخط کیے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم عمران خان بھی وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ اس تقریب میں موجود تھے۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان اور امیر قطر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *