اٹلی میں وراٹ کوہلی اورانوشکاشرما نے کی شادی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے 11دسمبرکواٹلی کے شہرفلورینس میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکاشرماکے ساتھ سات پھیرے لئے۔دونوں نے اپنے اہل خانہ اورقریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی بندھن میں بندھ گئے۔وراٹ اورانوشکانے ٹویٹ کرکے اس شادی کی تصدیق کی ہے۔جوڑی نے شادی کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ’’آج ہم نے ایک دوسرے کے پیارمیں ہمیشہ کیلئے کھوجانے کا وعدہ کیا۔ہم یہ خبرآپ سے شیئرکرناچاہتے ہیں۔دوستوں ،اہل خانہ اورفینس کے دعاؤں کے باعث یہ دن اوربھی خاص بن گیا۔ہمارے سفرکااہم حصہ بنے رہنے کیلئے شکریہ‘‘۔جوڑے نے 11دسمبربروزپیرکورات تقریباً 9بجے اپنی شادی کااعلان کیا،جس میں انہیں ڈھیروں مبارکبادی پیغام ملے۔

عیاں رہے کہ انوشکاشرما اوروراٹ کوہلی نے اپنی شادی کوکافی سیکریٹ رکھا۔میڈیاان کی شادی کی صرف قیاس لگارہی تھی ۔لیکن 11دسمبرکورات نہ صرف اسٹارس نے شادی کی تصدیق کی،بلکہ اس کی تصویریں بھی شیئرکیں۔اس کے بعدسوشل میڈیاپران کی شادی کی تصاویروں کی جیسے باڑھ آگئی ۔بہرکیف ممبئی میں 26دسمبرکورسپشن پارٹی منعقدکی جائے گی۔وراٹ اورانوشکادونوں کی ملاقات پہلی بار2013میں شیمپوکے اشتہارکے وقت ہوئی تھی،تب ہی سے دونوں ایک دوسرے کوپیارکرتے تھے۔دودن پہلے ہی ممبئی ایئرپورٹ پرانوشکاشرماکودیکھاگیاتھا،جہاں وہ اپنے والداجے شرما،ماں آشیمااوربڑے بھائی کرینش کے ساتھ تھیں۔وراٹ ابھی چھٹی پرہیں اورسری لنکاکے خلاف ونڈے اورٹی ٹونٹی سیریزسے ان کومہلت دی گئی ہے۔
Latest posts by Rashidul Islam (see all)
- ایگزٹ پول پرمتنازعہ ٹویٹ: وویک اوبرائے نے ڈیلیٹ کیا پوسٹ،مانگی معافی - May 21, 2019
- کانس فلم فیسٹیول:خوبصورت انداز میں ریڈ کارپیٹ پر اتریں ہما قریشی،دیکھیں تصاویر - May 20, 2019
- دہلی -این سی آرکے کئی علاقوں میں بارش - May 17, 2019