کولکاتہ میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں

کولکاتا کے لیک تھاناکے تحت جودھپور پارک میں حکمران پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے درمیان جمعرات کی رات پرتشددجھڑپ ہوئی۔ تشدد کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے جمعہ کو بھی پورے علاقے میں کشیدگی ہے۔ اس کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی رات بی جے پی کے کارکن شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر مظاہرہ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹی ایم سی کے کارکنان رکاوٹ ڈال رہے تھے۔ اس کی وجہ سے دونوں جانب سے جھڑپ ہوگئی۔ ٹی ایم سی کارکنوں کا الزام ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے انہیں مارا پیٹا۔بہت سے لوگوں پر دھاردار ہتھیار سے حملے کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *