بھری محفل میں وکی کوشل نےکٹرینہ سے کہا، مجھ سے شادی کروگی؟

Share Article
vikki kaushal and kaitrina kaif

اسٹار اسکرین ایوارڈ میں وکی کوشل نے کٹرینہکیف کو پروپوز کردیا۔ اس دوران سلمان خان بھی وہیں موجود تھے۔ اس بات پر ان کا رد عمل دیکھنے کے لائق تھا۔ فنکشن کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

 

 

اداکار وکی کوشل ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’اوری: دا سرجیکل اسٹرائیک‘ کو لے کر چرچا میں ہیں۔ فلم میںیامی گوتم بھی اہم کردار میں ہیںوکی کی مشہوریت دنوں دن بڑھتی جارہی ہیں۔ بالی ووڈ کے کئی اہم اداکارائیں انک ے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میںکٹرینہ کیف نے بتایا تھا کہ وہ وکی کے ساتھ کم کرنا چاہتی ہیں۔


حال ہی میںہوئے اسٹار اسکرین ایوارڈ فنکشن میںکٹرینہ اور وکی آمنے سامنے آئے۔ تو اس دوران وکی ان کے ساتھ ہنسی مزاق کرتےدکھے۔ انہوں نے مستی کرتےہوئےکٹرینہ سےشادی کےلیے پوچھ لیا۔ اس کےساتھ ہی ’مجھ سے شادی کروگی‘ گانا بجنے لگا۔ یہ سن کر سبھی ہنسنے لگے۔ اس دوران سلمان خان بھی وہیں تھے اور ان کا رد عمل دیکھنےکے لائق تھا۔
سلمان خان اس دوران اپنی بہن ارپتا کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے وکی کے سوال سننے کے بعد اپنا سر بہن کے کندھے پر رکھ لیا۔ اس کے بعد جب کٹرینہ وکی کو کہتی ہیں کہ ہمت نہیںہے۔ تو سلمان بھی جو زور زور ہنسنے لگتے ہیں۔ ایوارڈ فنکشن کا یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہاہے۔

View this post on Instagram

Happy birthday @beingsalmankhan, keep being 🌟🦄

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

وکی 2015میں فلم مسان سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ان کی آنے والی فلم ’اوی دا سرجیکل اسٹرائیک‘ 11جنوری کو ریلیز ہوگی۔ فلم 2سال پہلے کشمیر کے اوری میں آرمی بیس کیمپ پر ہوئے حملہ پر مشتمل ہے۔ پاکستان سے بھیجے گئے دہشت گردانہ حملہ میں 19ہندوستانی جوان شہید ہوئےتھے۔ اوی حملے کے کچھ ہی دنوں بعد 28-29ستمبر کی رات ہندوستانی فوج نے پاکستانی بارڈر والے کشمیر میں ایک بڑا آپریشن چلاکر دہشت گردوں کے ٹریننگ اور لانچنگ پیڈ تباہ کردیا تھا۔

 

 

#MeToo معاملے میں آلوک ناتھ کو ملی پیشگی ضمانت، پروڈیوسر ونتا نندا نے لگایا تھا ریپ کا الزام

 

کٹرینہ کیف سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میںنظر آنے والی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *