شلپا شنڈے پر بھڑکے وکاس

Share Article

بگ باس-11میں شلپا وکاس کے بیچ زبردست گھماسان ہواتھا۔ سیزن ختمہونے کے ڈیڑھ سال بعد بھی شپلا اکثر وکاس گپتا پر نشانہ سادھتی رہتی ہیں۔

 

 

بگ باس-11 کے ماسٹر مائنڈ وکاس گپتا نے شلپا شنڈے پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے ’بھابھی جی‘ شلپا کو اپنے کام پر دھیان دینےکی نصیحت دی ہے۔
میدیا سے ایک بات چیت میں وکاس نےکہا ’مجھے نہیں پتہ کہ شلپا یہ سب کیوں کرہی ہیں۔ میں بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ کسی بھی بے وقوفی کے لیے سلمان خان وایوکام18(پروڈکشن ہائوس) اور کلرس (چینل) جیسےناموں کو کھینچنا اچھی نہیں ہے۔
انہوںنے کہا شلپا کو اپنے کام پر دھیان دینا چاہئے۔ وہ واقعی میں ایک اچھی اداکارہ ہیں۔ ضروری نہیں کہ کوئی آپ کے پاس آکر جو کچھ بھی کہے وہ سچ ہی ہو۔ ہم نے ڈھیر سال پہلے بگ باس کے اس سیزن کو ختم کر دیا تھا۔ اس لیے اب انہیں اپنے کام کی طرف دھیان دینا چاہئے کیونکہ وہ ہر دوسرے دن جو کر رہی ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے۔

 

 

سشمیتا سین نے شیئر کی بوائےفرینڈ کی خاص تصویر

 

دراصل یہ پورا ہنگامہ شلپا شنڈے کے اس بیان سے ہے جس میں انہوںنے وکاس کو ٹی وی دنیا کا مادیا ثابت کیا۔ شلپا نے ایک ٹویٹ میںلکھا تھا ’ہاں واقعی میں وکاس گپتا ٹی وی دنیا کے مادیا ہیں۔ اس نوٹس پر نظر ڈالیں جو مجھے 27ستمبر2017کو مانہانی کے معاملے میں ملا تھا۔ جب کہ 28ستمبر2017کو میں بگ باس -11میں جارہی تھی یہ مجھے بگ باس میں جانے سے روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔ کیا یہ منصوبہ سب سے اچھی نہیں تھی۔‘
اس لڑائی میں شلپا نے سلمان خان کو بھی گھسیٹا۔ شلپا نے ٹویٹ میںلکھا ’وکاس نے سلمان خان کو بھی یہ کہنے کےلیے اکسایا کہ بھابھی جی گھر پر ہیں سے انہیں نکال نے میں وکاس کا ہاتھ نہیں تھا۔

 

شاہ نے کوہلی کو دنیا کا سب سے بدتمیز کھلاڑی بتایا

 

بتادیں کہ ان دنوں وکاس گپتا ایم ٹی وی کے شو ’ایس آف اسپس‘ میں کاس کررہے ہیں۔ بگ باس-11 سے نکلنے کے بعد یہ ان کا پہلا پروجیکٹ ہے۔ شلپا اکثر وکاس کے شو کی ٹویٹ کر تنقید بھی کرتی ہیں۔ بگ باس کے گھر میں شلپا وکاس کے بیچ زبردست گھماسانہوا تھا۔ لیکن سیزن ختم ہونے کے ڈیڑھ سال بعد بھی شلپا وکاس پر بیان بازی کرتی ہیں

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *