بھگوڑے مالیا نے بینکوں سے کی اپیل:’ میرا پیسہ لے کر جیٹ ایئر ویز کو بچالیں‘

Share Article
vijay-mallya

ہندوستان کی مختلف سرکاری بینکوں سے ہزاروں کروڑ کا لون لے کر لندن فرار ہوئے شراب کاروباری وجے مالیا نے ہندوستانی بینکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا پیسہ لے کر قرض نمٹارے کی دقتوں سے دو چار جیٹ ایئر ویز کو باہر نکال لیں۔

جیٹ ایئر ویز پر کل 26 بینکوں کا تقریباً 8 ہزار کروڑ کا قرض ہے۔ جیٹ کے پائلٹ پہلے ہی الٹی میٹم دے چکے ہیں کہ اگر 31 مارچ تک ان کا بقایا نہیں دیا گیا تو وہ کسی فلائٹ کو نہیں اڑائیں گے۔

مالیا نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کر لکھا، ’یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پی ایس یو بینکوں نے جیٹ ایئر ویز کو نوکری، کنیکٹوٹی اور انٹرپرائز کی بچت کے لئے ضمانت دی ہے۔ کنگ فیشر کے لئے بھی صرف یہی کیا گیا تھا۔‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا، ’بی جے پی ترجمان نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو میرے خطوط کو پڑھ کر سنایا اور الزام لگایا کہ یو پی اے حکومت کے تحت پی ایس یو بینکوں نے کنگ فیشر ایئر لائنس کا غلط طریقے سے حمایت کی تھی۔ میڈیا نے مجھے اس کے وقت وزیر اعظم کے لئے لکھنے کے لئے اکسایا۔ میں حیران ہوں کہ این ڈی اے حکومت کے تحت اب کیا تبدیلی آ گئی ہے۔‘مالیا نے آگے لکھا:’ میں نے کنگ فیشر ایئر لائنس اور ان کے عملے کو بچانے کے لئے کمپنی میں 4000 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی، جسے نہیں تسلیم کیا گیا۔ وہیں پی ایس یو بینک بھارت کی سب سے بہترین ملازمین اور کنکٹوٹی والی بہترین ایئر لائن کو ناکام کر دیتے ہیں۔ این ڈی اے حکومت کا دوہرا معیار۔‘

مالیا نے لکھا، ’اور یہ میں نے ایک بار پھر دوہراتا ہوں کہ میں نے پی ایس یو بینکوں اور دیگر تمام قرض دہندگان کو ادا کرنے کے لئے معزز کرناٹک ہائی کورٹ کے سامنے منقولہ جائیداد رکھی ہے۔ بینک میرے پیسے کیوں نہیں لیتے، یہ جیٹ ایئر ویز کو بچانے میں ان کی مدد کرے گا اگر کوئی اور راستہ نہیں ہے تو۔‘

جیٹ ایئر ویز پر 8 ہزار کروڑ کے قرض

فی الحال جیٹ ایئر ویز پر کل 26 بینکوں کا قرض ہے، اس میں کچھ پرائیویٹ اور غیر ملکی بینک بھی شامل ہیں۔ پبلک سیکٹر بینک میں کینرا بینک، بینک آف انڈیا، سنڈیکیٹ بینک، انڈین اوورسیز بینک، الہ آباد بینک شامل ہیں۔ اب اس لسٹ میں ایس بی آئی اور پی این بی کا نام بھی جڑگیا۔ ایئر لائنز پر تقریباً8 ہزار کروڑ کا قرض ہے۔ جیٹ کے پائلٹ پہلے ہی الٹی میٹم دے چکے ہیں کہ اگر 31 مارچ تک ان کا بقایا نہیں دیا گیا تو وہ کسی پرواز کو نہیں اڑائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *