خطرناک حادثہ. تیز رفتار کارڈیوائڈر سے ٹکراکر ہوا میں کئی بار پلٹی پھر ہوا دھماکہ

Share Article

car

آنند: گجرات کے آنند سے ایک شدید سڑک حادثے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک کارڈیوائڈر سے ٹکراکر ہوا میں کئی بار پلٹی پھر زوردار دھماکہ کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں آگ میں کار ڈرائیور جل کر راکھ ہو گیا۔ اب اس واقعہ کو سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔

حادثہ گجرات کے آنند ضلع کاہے، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی ڈوائڈرسے بری طرح ٹکراکر سڑک پرجا گری جس کے بعد سی این جی کٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور امت کی گاڑی میں ہی جھلس کر موت ہو گئی۔ یہ پوراواقعہ سڑک کنارے لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ تیز رفتار گاڑی ڈیوائڈرسے ٹکرا کر دور جا گری اور جل اٹھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *