ویڈیو : راہل کے پروگرام میں بی جے پی کارکن لگا رہے تھے’مودی مودی‘ کے نعرے، کانگریسیوں نے دوڑا دوڑا کر پیٹا

Share Article

bjp-alleged-police-arrest

بنگلور:عام انتخابات کا پارہ جیسے جیسے چڑھ رہا ہے تناؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے، ان دنوں کانگریس صدر راہل گاندھی مسلسل اپنے مشن آپریشن ساؤتھ انڈین کے لئے، ساؤتھ انڈیا کی ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں، اسی دورے کے تحت وہ بنگلور کے مانیاتا ٹیک پارک پہنچے۔ راہل گاندھی جب وہاں سے واپس جانے لگے تو وہاں پہنچے کچھبی جے پی حامی باہر آئے اور موجود لوگوں نے مودی مودی کے نعرے لگانا شروع کر دیئے، جس کے بعد کانگریس کے حامی بھڑک گئے اور انہوں نے وہاں نعرہ لگا رہے بی جے پی کارکنوں کو دوڑا دوڑا کر پٹائی شروع کر دی، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو ہٹا دیا اور بی جے پی کی ٹویٹس کے مطابق مودی ۔مودی چلا رہے کچھ لوگوں کو پولیس نے گرفتار بھی کیا۔

وہیں بی جے پی نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’جمہوریت خطرے میں ہے۔ بنگلور کے مانیاتا ٹیک پارک میں مودی حامی نعرے لگانے کے لئے پولیس نے کچھ کارکنان کو گرفتار کیا۔ یہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے راج میں یہ ہے جمہوریت کا اصلی چہرہ۔ ‘

یہ آمریت ہے جہاں شہریوں کی پسند اور اظہار رائے کی آزادی دبائی جا رہی ہے۔ نہ صرف اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار ایک شخص کو پکڑ کر لے جا رہا ہے، اسے دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک ٹیکی ہے۔

اس سے پہلے کانگریس صدر گلبرگی میں انتخابات ریلی سے خطاب کرنے پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ریلی سے خطاب کرنے سے پہلے بی جے پی لیڈر اور گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے لئے دو منٹ کی خاموشی رکھ ان کی روح کی شانتی کے لئے پررتھانا کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *