وکی کوشل نے کی نیویارک میں رشی کپورسے ملاقات

Share Article

vicky-kaushal

 

بالی ووڈ اداکاررشی کپور ان دنوں نیویارک میں ہیں اور کینسر کا علاج کروا رہے ہیں۔ اس دوران نیویارک میں ان سے ملنے کے لئے بہت سے بالی وڈ ستارے بھی پہنچے ہیں۔ حال ہی میں رنبیر کپور کے دوست وکی کوشل رشی کپور سے ملنے پہنچے۔اس دوران کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وکی کوشل، رشی کپور اور نیتو کپور کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

vicky-kaushal

آپ کوبتادیں کہ وکی کوشل سے پہلے اداکارہ دپیکا پدکون بھی رشی کپور سے ملنے پہنچی تھی۔ اس دوران کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیتو کپور نے لکھا تھا، پیاری دپیکا کے ساتھ شام بیحد مزیداررہی۔انہیں ڈھیر سارا پیار۔نیتو کپور کے اس پوسٹ پر خود دپیکا پدکون کا بھی جواب آیا ہے۔ دپیکا نے لکھا، آپ دونوں کا شکریہ، اتنی مزیدار اور یادگار شام کے لئے۔آپ کوبھگوان اچھی صحت، خوشی، من کوسکون اور بہت ساری ہنسی دے۔

 

View this post on Instagram

 

Such a fun evening with adorable @deepikapadukone .. gave lot of love n warmth 😍🥰

A post shared by neetu Kapoor. Fightingfyt (@neetu54) on

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *