نائب صدر جمہوریہ وینکیا افریقہ کے پانچ روزہ دورے پر

Share Article

 

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو جمعرات کو افریقہ کی پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ وہ 10 سے 14 اکٹوبر کے درمیان افریقہ کے کوموروس اور سیرالیون کا دورہ کریں گے۔

نائب صدر نے روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ ہندوستان اور افریقہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں افریقہ نے تیز رفتار اقتصادی ترقی کی ہے ۔ انفراسٹرکچر اور سماجی معیار جیسے تعلیم، صحت پر بھی افریقہ کی ترقی قابل ستائش ہے۔  ریقہ کی ترقی میں ہندوستان ہر ممکن حد تک تعاون کرنے کے لئے ہمیشہمتمنی رہاہے۔ وہ دونوں ممالک کے سربراہوں کی قیادت سے دو طرفہ اور عالمی امور پر اکیلے اوروفد کی سطح پر گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ دو معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
نائب صدر سیکرٹریٹ کے مطابق نائیڈو سفر کے پہلے مرحلے میں کوموروس جائیں گے۔ اس کے بعد وہ سیرالیون جائیں گے۔کوموروس کے دارالحکومت مورونی پہنچنے پر نائیڈو کوموروس یونین کے صدر ا جا لی اسمانی سے ملیں گے۔ بعد میں کوموروس میں رہنے والے ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔

11 اکتوبر کو نائب صدر کوموروس یونین کے صدر کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کے گواہ بنیں گے۔ دونوں پریس کے لئے مشترکہ بیان بھی جاری کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *