نائب صدر نے دیکھی سپر۔ 30، فنکاروں کی اداکاری کو سراہا

Share Article
Super 30 | Hrithik Roshan: Vice President all-praises for Hrithik Roshan in ‘Super 30’, actor thanks Naidu on Twitter

 

فلم ’سپر ۔30‘ سے سرخیاں پا رہے بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ ملک کے نائب صدر وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد کئیتصاویر سامنے آئیں ہیں۔ خود رتیک روشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نائب صدر کے ساتھ کی تصویر شیئر کی ہے۔

Image result for Vice President did super. 30, praised the performances of artists
رتیک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘بھارت کے نائب صدرایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کا موقع ملا۔ ان سے بات چیت میں ان کا تجربہ دیکھنے کو ملا۔ آپ کی حوصلہ افزائی ہمارے لئے بہت معنی رکھتی ہے۔ فلم کو لے کر دیے گئے آپ کے پیار اور خاندان کے فیڈ بیک کے لئے میں شکر گزار ہوں۔ اس ملاقات کے لئے شکریہ سر‘۔ اس دوران نائب صدر جمہوریہ کے ٹوئٹر ہینڈل سے معلومات دی گئی کہ انہوں نے فلم ’سپر۔30‘ دیکھی۔

Image result for Vice President did super. 30, praised the performances of artists
نائب صدر جمہوریہ نے ٹویٹ کر کہا کہ ‘سپر۔ 30‘ اپنے گھروالوں کے ساتھ اداکار رتیک روشن، پروڈیوسرساجد ناڈیاڈوالا اورآنندکمار کے ساتھ دیکھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں رتیک روشن اور دیگر فنکاروں کی اداکاری سے کافی متاثر ہوا۔ فلم دیکھنے کے بعد نائب صدر نے کہا کہ فلم متاثر کن اور باعث ترغیب ہے‘۔

Image result for Vice President did super. 30, praised the performances of artists
گزشتہ 12 جولائی کو ریلیز ہوئی فلم سپر 30 کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ رتیک روشن، پنکج ترپاٹھی اور مرنال ٹھاکرا سٹارر اس فلم نے باکس آفس پر 64 کروڑ کا کاروبار کر لیا ہے۔ فلم میں بہار کے مشہور استاد آنند کمار کی متاثر کن کہانی کو دکھایا گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *