وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دو کمیٹیوں کی تشکیل نو کی

Share Article
amu-vc-tariq-mansoor
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کی دو کمیٹیوں کی تشکیل نو کی ہے۔گیارہ رکنی اِنّوویشن کونسل و یونیورسٹی اِنکیوبیشن سنٹر کے چیئرمین شعبۂ لسانیات کے پروفیسر ایس امتیاز حسنین اور کوآرڈنیٹر شعبۂ طبیعیات کے پروفیسر محمد سجاد اطہر ہوں گے۔ کمیٹی کے اراکین میں پروفیسر اسداللہ خاں (انٹر ڈسپلنری بایو ٹکنالوجی یونٹ)، پروفیسر نجم الاسلام (شعبۂ بایوکیمسٹری، جے این میڈیکل کالج)، پروفیسر مرزا فیصل ایس بیگ (شعبۂ مکینیکل انجینئرنگ)، پروفیسر اکرام خاں (شعبۂ الیکٹرانکس انجینئرنگ)، پروفیسر عمر فاروق (شعبۂ الیکٹرانکس انجینئرنگ)، پروفیسر ایس مناظر علی (شعبۂ امراض اطفال، جے این میڈیکل کالج)، ڈاکٹر سید فہد انور (شعبۂ مکینیکل انجینئرنگ)، ڈاکٹر احمد فراز خاں (شعبۂ بزنس ایڈمنسٹریشن) اور ڈاکٹر مشیر احمد (شعبۂ اپلائیڈ کیمسٹری) شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی 7؍رکنی انٹلیکچوول پراپرٹی سیل کے چیئرمین وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور کنوینر شعبۂ علم الحیوانات کے پروفیسر وسیم احمد ہوں گے۔ اراکین میں شعبۂ علم الادویہ کے پروفیسر نعیم احمد خاں، انٹرنل کوالٹی ایشورینس سیل کے ڈائرکٹر پروفیسر ایم رضوان خاں، شعبۂ قانون کے پروفیسر محمد ظفر محفوظ نعمانی، شعبۂ پلانٹ پروٹیکشن کے پروفیسر مجیب الرحمٰن خاں اور ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر محمد عمران شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *