رام مندر معاملے میں وی ایچ پی کا بڑافیصلہ

Share Article
vhp
ایودھیا معاملے کولیکروشوہندوپریشد (وی ایچ پی) نے بڑافیصلہ لیاہے۔دراصل وی ایچ پی نے رام مندرکی تعمیرابھیان کوچارمہینے تک کیلئے روک دیاہے۔ وی ایچ پی نے اعلان کیاہے کہ فی الحال ایودھیامیں رام مندرکی تعمیرکولیکروہ آندولن نہیں کرے گی۔ وی ایچ پی نے رام مندر کی تعمیر کے لئے چلائی جا رہی مہم کو عام انتخابات 2019کے ختم ہونے تک روک دیا ہے۔وی ایچ پی نے یہ فیصلہ اسلئے لیاہے، کیونکہ وہ نہیں چاہتاکہ مندرتعمیرکوئی انتخابی ایشوزبنائے۔پریاگ راج میں وی ایچ پی کی طرف سے حال ہی میں منعقدہ دھرم سبھا کے کچھ دنوں بعدتنظیم نے اس بات کا اعلان کیاہے۔دھرم سبھا میں یہ یہ تجویز قبول کیا گیا تھا کہ ایودھیا میں خوبصورت رام مندر کی تعمیر تک ہندو چین سے نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی دوسروں کو چین سے بیٹھنے دیں گے۔
غور طلب ہے کہ وی ایچ پی لگاتار ایودھیا میں رام جنم بھومی تحریک کی قیادت کرتا رہا ہے۔پچھلے کئی مہینوں سے ملک بھرمیں مہم چلاکروی ایچ پی مطالبہ کررہاہے کہ ایودھیامیں متنازعہ جگہ پررام مندرکیلئے پارلیمنٹ میں قانون منظورکیاجائے ۔کئی باراسے لیکروی ایچ پی کی طرف سے سرکارپرنشانہ بھی سادھا گیاہے۔
اس پورے معاملے پروی ایچ پی کے بین الاقوامی جوائنٹ  سکریٹری سریندرجین نے کہاکہ وی ایچ پی نے عام انتخابات ختم ہونے تک ایودھیامیں رام جنم بھومی پررام مندرکی تعمیرکیلئے مہم روکنے کا فیصلہ لیاہے۔کیونکہ تنظیم نہیں چاہتی کہ یہ کوئی انتخابی ایشو بنے۔ خیال رہے کہ وی ایچ پی اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے واسطے ٹھوس اقدامات کرنے کے لئے مرکز کی مودی حکومت پر دباؤبنا رہی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *