وسندھراسرکارکوہائی کورٹ سے بڑاجھٹکا

Share Article
vasundhara-raje
راجستھان کی بی جے پی سرکارکوآج ہائی کورٹ سے بڑاجھٹکالگاہے۔ عدالت نے ’راجیوگاندھی سیواکیندر‘کانام بدلنے والے وسندھرا سرکارکے فیصلے کومنسوخ کردیاہے۔ ریاستی سرکارنے 28دسمبر2014کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ’راجیوگاندھی سیواکیندر‘کا نام بدل کر’اٹل سیواکیندر‘ کردیاتھا۔سرکارکے اس حکم کوہائی کورٹ نے منسوخ کردیاہے۔
جسٹس ایم این بھنڈاری کی بنچ نے سنیم لوڑھاکی عرضی پرسنوائی کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایاہے۔وہیں معاملے میں عدالت نے صلاح دیاہے کہ ایسی صورتحال پھرسے پیدانہیں ہوایسے میں مجاہدین آزادی کے نام پررکھے جائیں ۔
عیاں رہے کہ عام لوگوں کی سہولیات کیلئے کانگریس حکومت میں ان کیندروں کوکھولاگیاتھا۔انہی کیندروں کا نام بدل کروسندھراسرکارنے اٹل بہاری واجپئی کے نام پرکردیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *