یوپی میں چترکوٹ کے پاس ٹرین حادثہ،کئی افرادہلاک

Share Article
train-accident pic by nai duniya
ریاست اترپردیش کے چترکوٹ کے پاس ہوئے ٹرین حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور9افراد زخمی ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ مانکپوراسٹیشن پرہواہے۔ریل وزارت نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو5لاکھ روپے ااورخطرناک طورسے زخمیوں کوایک لاکھ روپے اورزخمیوں کو50ہزارروپے معاوضہ دینے کااعلان کیاہے۔بتایاجارہاہے کہ واسکو-ڈی گاماپٹنہ ایکسپریس پٹری سے اترگئی۔اس حادثہ میں 13ڈبے پٹری سے اترے جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔اس حادثے میں 9لوگوں کوقریب کے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔یہ حادثہ 24نومبرصبح قریباساڑھے چاربجے ہواہے۔
واضح ہوکہ ضلع اسپتال کی جانب سے نوٹس کے مطابق، حادثے میں مارے گئے لوگوں میں سے دوکی شناخت گولوکمار(چھ)اوردیپک کمار(30)کے طورپرہوئی ہے۔تیسرے شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کئے جارہے ہیں۔حادثہ میں زخمی افراد رنکی کمار(24)، ابھشیک(28)، اروندکمار(24)، رامشیور(50)، منجیت دیوی(22)، اندل چوہان(24)، راجکمارداس(28) اورجے کمار(41) ہیں۔
ریلوے ترجمان انل سکسینہ نے بتایاکہ زخمیوں کاعلاج کرایاجارہاہے۔ہم نے راحت اوربچاؤاہلکاروں کوموقع واردات پربھیج دیاہے۔زخمیوں کومانکپوراورچترکوٹ کے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔وزیرریل پیوش گوئل حادثے پرنظربنائے ہوئے ہیں۔وزیرریل نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین کوموقع واردات پرجانے کاحکم دیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *