لکھنؤ، ریلوے انتظامیہ مرادآبادڈویژن میں نان انٹر لاکنگ کام کرنے جا رہا ہے۔اس لئے وارانسی-دہرادون ایکسپریس 19 سے 21 اکتوبر تک اور ہری دوار ہاوڑہ کمبھایکسپریس 17 سے 22 اکتوبر تکمنسوخ رہیں گی۔
رابطہ عامہ افسر پنکج کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ مرادآبادڈویژن میں نان انٹر لاکنگ کا کام ہونے جا رہا ہے۔اس لئے ہری دوار ہاوڑہ کمبھ ایکسپریس 17 سے 22 اکتوبر تک، وارانسی- دہرادون ایکسپریس 19 سے 21 اکتوبر تک، دہرادون- وارانسی ایکسپریس 20 سے 22 اکتوبر تک، ہاوڑہ-دہرادون اپاسنا ایکسپریس 15 سے 18 اکتوبر تک، دہرادون -اپاسنا ایکسپریس 16 سے 19 اکتوبر تک اور ہاوڑہ -ہری دوار کمبھ ایکسپریس 16 سے 21 اکتوبر تک منسوخ رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دون ایکسپریس 15 سے 20 اکتوبر کے درمیان بریلی اسٹیشن تک ہی جائے گی۔ واپسی میں دون ایکسپریس بریلی اسٹیشن سے 17 سے 22 اکتوبر کے درمیان ہاوڑہ تک چلے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here