بھدوہی میں پٹاخہ تاجر کے مکان میں دھماکہ، 13 ہلاک ، کئی زخمی

Share Article

bhadohi

بھدوہی: اتر پردیش میں بھدوہی ضلع کے چوری تھانہ علاقے میں روٹہاں گاؤں کے ایک کمپلیکس میں ہفتہ کی صبح ایک پٹاخے کاروباری کے یہاں دھماکے سے پورا مکان منہدم ہو گیا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس معاملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے اور کئی لو گوں شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ملبے میں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ آس پاس کے مکان کوبھی نقصان پہنچاہے۔ کئی مکانوں کی دیواروں میں درار آ گئی ہیں۔ عینی شاہد بتا رہے ہیں کہ دھماکے کی آواز بہت دور تک سنائی دی تھی۔ مکان اختر علی نامی تاجرکا بتایا جا رہا ہے۔
bhadohi-1
اے ڈی جی وارانسی زون پی وی رام شاستری کے مطابق، اب تک 8 لوگوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ تین شدید زخمی لوگوں ملبے سے نکالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فورنسک ماہرین کی ٹیم کو دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے وارانسی سے جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔ بھدوہی پولیس نے جو رپورٹ بھیجی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ اختر علی بھدوہی ضلع میں چوری تھانہ علاقہ میں وارانسی۔بھدوہی ہائی وے کے ساتھ مکان میں اپنی قالین تعمیر یونٹ چلتے ہیں۔

دوپہر 12 بجے کے آس پاس ان کی عمارت کے اندر ایک بڑا دھماکہ ہوا جس کے بعد یہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔
سڑک پر دور دور تک پھیلا مکان کا ملبہ

دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ پڑوسی کی عمارت کوبھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں افرا تفری مچ گیا۔ چند منٹ میں وہاں مقامی لوگوں کا جماوڑہ لگ گیا اور انہوں نے ملبے میں دبے لوگوں کو بچانا شروع کر دئے۔ چوری پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور سینئر حکام کو اس بارے میں معلومات دی۔مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے ہونے کے وقت بڑی تعداد میں مزدور قالین بنانے میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق، حادثہ کی وجہ اب بھی واضح نہیں ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فورنسک ایکسپرٹس کی جانچ میں ہی سامنے آ سکے گا کہ اس شدید دھماکے کی وجہ کیا تھی؟

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *