وندے بھارت ایکسپریس کو وزیراعظم مودی نے دکھائی تھی ہری جھنڈی، دوسرے ہی دن درمیان میں رکی ٹرین

Share Article
Vande bharat express

 

مودی حکومت 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس T-18 کو اپنی سب سے بڑی کامیابی کے طور پر پیش کر رہی تھی۔ افتتاح کے بعد لوٹتے وقت اسی ٹرین کو ایمرجنسی میں راستے میں ہی روکنا پڑا۔

 

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو جس ہائی اسپیڈ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ اس ٹرین کے پہیوں میں دوسرے دن ہی بریک لگتے نظر آ رہے ہیں۔ موجودہ دور میں مودی حکومت نے 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس T-18 کو اپنی سب سے بڑی کامیابی کے طور پر پیش کر رہی تھی۔ طویل انتظار بعد ملک کی سب سے تیز ٹرین وندےبھارت ایکسپریس کو پہلی ہی دورہ میں روکنا پڑا۔ اتر پردیش میں ٹونڈلا کے پاس ٹرین کو ایمرجنسی میں روکنا پڑا۔ ریلوے کے حکام کے مطابق، ایسا ہوا تو ہے۔ شاید آوارا جانوروں کے ٹریک پر آنے کی وجہ سے ایسا ہوا ہوگا۔جب ٹرین وارانسی سے رات میں لوٹ رہی تھی تب رات میں کوئی جانور وہاں سے گزرا، جس کی وجہ سے ٹرین کو صبح 5.30 بجے ٹونڈلا سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر ایمرجنسی میں روکنا پڑا۔

 

Image result for vande bharat express

 

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین نئی دہلی سے وارانسی کے درمیان ہفتے میں 5 دن چلے گی یہ ٹرین پیر اور جمعرات کو نہیں چلے گی۔ اس کا افتتاح خود وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 فروری کو ہری جھنڈی دکھا کر نئی دہلی میں کیا۔ وندے بھارت ایکسپریس 17 فروری سے ریگولر کمرشیل رنز کرے گی۔یہ ٹرین نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے صبح 6:00 بجے چل کر وارانسی دوپہر 2:00 بجے پہنچے گی۔ واپسی کے سفر میں گئے ٹرین وارانسی سے دوپہر 3:00 بجے چل کر نئی دہلی رات 11:00 بجے پہنچے گی۔ ٹرین کے راستے میں کانپور اور الہ آباد (پرياگ راج) رکے گی۔وندے بھارت ایکسپریس کا کرایہ 1760 روپے ہے۔ اس ایگزیکٹیو چیئركار کا دہلی سے بنارس تک کا کرایہ 3310 روپے ہے۔ اس میں کسی بھی کیٹیگری کے مسافروں کو کوئی رعایتنہیں دیا جائے گا۔ یعنی اس میں سینئر سٹیزن اور بچوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *