سری لنکا: کولمبو میں پھر ہوا دھماکہ، سینٹ انتھونی چرچ کے باہر ایک مشتبہ وین میں دھماکہ

Share Article
blast-in-srilanka

کولمبو میں ایک چرچ کے باہر ایک اور دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہاں سینٹ انتھونی چرچ کے باہر ایک مشتبہ وین میں دھماکہ ہوا جس کے بعد لوگ دہشت میں آکر بھاگنے لگے۔بتادیں کہ اتوار کو ایسٹر کے دن ہوئے بم حملوں میں اس چرچ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس سے پہلے سری لنکا کے صدر دفتر نے کہا ہے کہ صدر میتری پال سرسینا پیر آدھی رات سے پورے ملک میں ایمر جنسی نافذ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ اتوار کو کولمبو سمیت کئی جگہوں پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہوئے آٹھ بم دھماکوں میں 290 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔تقریبا 500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *