سلمان خان پربھڑکے والمیکی سماج کے لوگ،پتلانذرآتش

Share Article
protest
علی عباس ظفرکی ڈائریکشن میں بنی سلمان خان کی فلم آج 22دسمبرکوملک وبیرون ملک میں ریلیزہوگئی ہے۔لیکن بالی ووڈ فلم اداکارسلمان خان اوراداکارہ شلپاشیٹی نئی مصیبت میں پھنستے نظرآرہے ہیں۔ایک تنظیم نے آج غازی آبادمیں سلمان تپلانذرآتش کیا۔اکھل بھارتیہ شیڈیول کاسٹ سماج کے کارکنانوں نے سلمان خان اورشلپاکے خلاف جم کرنعرے بازی بھی کی۔اس کے ساتھ راجستھان میں بھی سلمان کی فلم’ ٹائیگرزندہ ہے‘کے پوسٹرپھاڑے گئے۔
نیشنل شیڈیول کاسٹ کمیشن نے وزارت اطلاعات ونشریات ،دہلی اورممبئی پولس کمیشن سے اس معاملے پرجواب دینے کیلئے سات دنوں کاوقت دیاگیاہے۔الزام ہے کہ اداکارسلمان خان نے ایک پرائیویٹ چینل پرنشراپنے فلم کی پرموشن پروگرام میں اپنے انٹرویوکے دوران ڈانس ڈائریکٹرکے ذریعہ بتائے گئے اسٹیپس کاموازنہ کرتے ہوئے شیڈیول کاسٹ پرتبصرہ کیاتھا۔یعنی اس اسٹیپس کوایک کاسٹ سے جوڑاتھا۔
جے پورمیں سلمان کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘کی مخالفت میں مظاہرہ ہورہاہے۔کچھ لوگوں نے جے پورکے راج سنیماہال کے باہرتوڑپھوڑکی ہے۔بتایاجارہاہے کہ یہ سارامعاملہ سلمان کی قابل اعتراض تبصرہ پرہے۔آگرہ اورمرادآبادمیں لوگ سلمان کی فلم کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔
والمیکی سماج کا کہناہے کہ پبلکلی غلط لفظ کااستعمال کرنے سے ہمارے سماج کاوقارمجروح ہواہے۔اس بات سے ناراض والمیکی سماج نے کیس درج کراکرسخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *