’ویلن ٹائن ڈے‘ پر نیہا ککڑ کی زندگی میں لوٹ آیا پیار، دیکھ کر خود کو بھی نہیں ہوا یقین

Share Article

 

گزشتہ دنوں اپنی ایک پوسٹ کے ذریعہ نیہا ککڑ نے ہمانشو دوہلی کی طرفداری کرتےہوئے دونوں کے بریک اپ کے لیے حالات کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس پوسٹ میں نیہا نے ہیمانشو کو قصوروار نہ ٹھہراتے ہوئے قسمت کو کوسا تھا۔ اس بات کو ابھی کچھ دن ہی ہوئے تھے کہ ویلن ٹائن ڈے کا خاص موقعہ آ گیا اور خاص موقعے پر نیہا کو ایک ایسا سرپرائیز ملا، جس کی انہوںنے کبھی امید بھی نہیں کی تھی۔

 

ہیمانشو کوہلی سے بریک اپ کے بعد نیہا ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کو ان فولو کر دیا تھا۔ نیہا ہیمانشو کے ساتھ کی سبھی تصویروں کو بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دیا تھا۔ اس بات سے ابرنے میں نیہا کو کافی دن لگ گئے۔ اس کے بعد نیہا تنہا رہنے کے فائدے بتاتے ہوئے نظر آئی تھیں۔ان دنوںنیہا تنہا ہیں ایسے میں انہوں نے کبھی امید نہیں کی ہوگی کہ ویلن ٹائن ڈے کے خاص موقعے پر ان کو سرپرائیز ملے گا۔ نیہا نے اپنے انسٹاگرام ایک ویڈیو پوست کیا جس میں انہیں پرپوزل ملا ہے۔ ایک شخص نے اپنے گھٹنے پر بیٹھ کر ان کو فلاور گفٹ اور کارڈ دکئے اور اپنے پیار کا اظہار کیا۔

 

نیہا نے اس فین کے بوکے کو قبول کیا اور شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد نیہا نے اس فین کو گلے سے لگا کر کس بھی کیا۔ ویڈیو میںنیہا کافی خوش دکھائی دیں اور کھل کر ہنسی ہوئی تھی نظر آئیں۔ اس کے ساتھ نیہا نے لکھا Back stage last night! Valetines Day Surprise. I’m so lucky I have #NeHearts like You. Love My NeHearts.اس ویڈیو کو 13لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 

Image result for neha kakkar

گزشتہ دنوں نیہا نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ میںنیہا نے لکھا، ’ڈیئر میڈیا… ہمارا بریک اپ گندی طرح سے نہیںہوا ہے اور نہ ہی ہمارا ریلیشن خراب تھا۔ آپ کسی پر بھی الزام نہ لگائو۔ مجھے لگتا ہے کہ بریک اپ میںکسی بھی غلطی نہیں تھی۔ ہوسکتا ہے کہ بھگوان کو ہی ہمارا رشتہ پسند نہ آیا ہو۔ ایسی باتیں کر منفی اثر نہ پیدا کریں اچھی باتیں کریں اور مثبت خبر کی تشہیر کریں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *