کیا پرینکا کے بعد اب رابرٹ واڈرا کی ہوگی سرگرم سیاست میں انٹری؟ یہاں لگا پوسٹر

Share Article

moradabad

 

نئی دہلی:پرینکا گاندھی کے فعال سیاست میں آتے ہی ان کے شوہر رابرٹ واڈرا کے بھی سرگرم سیاست میں قدم رکھنے کی اپیل کی جا رہی ہے اور یہ بھی آہٹ ہے جلد ہی رابرٹ واڈرا بھی اپنی سیاسی اننگ کی شروعات کر سکتے ہیں۔ یوپی کے مرادآباد میں رابرٹ واڈرا کے پوسٹر لگائے گئے ہیں، جس میں لکھا ہے:’’رابرٹ واڈرا جی، مرادآباد لوک سبھا سے انتخابات لڑنے کے لئے خیر مقدم۔‘‘یہ پوسٹر مرادآباد یوتھ کانگریس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ پوسٹر میں رابرٹ واڈرا سے الیکشن لڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سرگرم سیاست میں قدم رکھنے کو لے کر رابرٹ واڈرا نے دیا یہ جواب

آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں ایک نجی نیوز چینل نے جب واڈرا سے پوچھا کہ کیا آپ سرگرم سیاست میں شامل ہو سکتے ہیں؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میں تبدیلی لا سکتا ہوں تو کیوں نہیں۔ پرینکا گاندھی نے اس سال 23 جنوری کو سیاست میں قدم رکھا تھا۔ کانگریس نے انہیں مشرقی اتر پردیش کا انچارج بنایا ہے۔ رابرٹ واڈرا نے کہا، ’ مجھے صرف ملک کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے سیاست میں نہیں ہونا چاہئے، لیکن اگر میں اس میں شامل ہوکر ایک بڑی تبدیلی لا سکتا ہوں تو کیوں نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ عوام کرے گی۔مجھے لگتا ہے کہ مجھے لوگوں کی خدمت کرنے میں ایک بڑا کردار وقف کرنا ہوگا۔‘‘ یعنی مجموعی طور پوزیشن صاف ہے کہ رابرٹ واڈرا سرگرم سیاست میں آ سکتے ہیں یعنی کانگریس میں کنبہ پروری کی ایک اور معاملے جلد ہی دیکھنے کو ملے گا۔

رابرٹ واڈرا پر ہے منی لاڈرنگ کا کیس، ای ڈی کر رہی ہے تفتیش

آپ کو بتا دیں کہ رابرٹ واڈراپر منی لاڈرنگ کا الزام ہے اور ای ڈی معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، وہیں اس معاملے میں رابرٹ واڈرا کا کہنا ہے کہ انہیں صرف پریشان کیا جا رہا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو لے کر انہوں نے کہا،’ ملک کے حقیقی مسائل پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ایک دہائی سے زیادہ مختلف حکومتوں نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’ ملک کے لوگوں نے آہستہ آہستہ محسوس کیا کہ ان الزامات میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔‘‘

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *