یوپی کا شرمناک واقعہ: کینسر متاثرہ خاتون کے ساتھ دھکا مکی، بیٹے کو دوڑا کر پیٹا

Share Article
kgmu
لکھنؤ :اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کے جی ایم یو سے ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں اسپتال کے عملے نے کینسر میں مبتلا ماں کا علاج کرانے آئے بیٹے کو دوڑا دوڑا کر مارپیٹا، جس وجہ سے اسپتال کے اوپی ڈی بلاک میں افرا تفری مچ گئی۔اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کے جی ایم یو انتظامیہ نے معاملے میں ملوث تین ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔
کاکوری علاقے میں رہنے والی کانتی دیوی کینسر متاثرہ ہے۔ جمعرات کوکے جی ایمیو نیو اوپی ڈی بلڈنگ میں کانتی دیوی اپنے بیٹے کوشیلندر کے ساتھ علاج کے لئے یہاں آئی تھیں۔فارم کاؤنٹر پر ان کا بیٹا فارم بنوا رہا تھا، تبھی بزرگ مریض کو پیشاب محسوس ہوئی، وہ چلنے کے قابل نہیں تھی۔ پاس میں ملازمین کیلئے بنے ٹوائلٹ خاتون مریض نے استعمال کر لیا۔ یہ بات فارم کاؤنٹر پر بیٹھے ملازمین کو ناگوار گزری۔ ملازمین نے خاتون مریض کو ڈانٹ دیا۔ کچھ لوگوں نیخاتون مریض کو دھکیل دیا جس سے وہ گر پڑی،بیٹے نے ملازمین کو روکنے کی کوشش کی۔ ملازمین نے بیٹے کی پٹائی شروع کر دی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *