حیدرآباد پولیس انکاؤنٹر سے اترپردیش اور دہلی پولیس کو سبق لینے کی ضرورت: مایاوتی

Share Article

 

لکھنؤ، حیدرآباد میں گینگ ریپ کے ملزمین کو پولیس انکاؤنٹر میں مارے جانے کے واقعہ پر بی ایس پی کی قومی صدر مایاوتی نے یوپی اور دہلی پولیس کو اس سے سبق لینے کی صلاح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں خواتین کے خلاف مسلسل جرائم بڑھ رہے ہیں۔ خواتین پر روز ظلم ہو رہاہی لیکن ریاستی حکومت سو رہی ہے۔

Image result for Nirbhaya's mother happy over Hyderabad police encounter

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ بدقسمتی سے دہلی اور اتر پردیش کے مجرموں کو ریاست کا مہمان سمجھا جاتا ہے۔ یوپی میں تو جنگل راج ہے۔ ان دونوں علاقوں کے پولیس اور حکومتوں کو آج کی تقریب سے ترغیب لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کیملزمین کے ساتھ پولیس کا ایسا ہی برتاؤ ہونا چاہئے۔ اس سے درندوں کو سبق ملے گا۔

Image result for Nirbhaya's mother happy over Hyderabad police encounter

جمعہ کی صبح پولیس ملزمین کوجائے وقوعہ پر لے گئی تھی، جہاں انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولیس نے تصادم میں چاروں ملزمین کو مار دیا۔ حیدرآباد میں گزشتہ 27 اور 28 نومبر کی درمیانی رات ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ گینگ ریپ اور قتل کی واردات ہوئی تھی۔
ہندو

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *