’امریکی جہاز ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں‘

Share Article

 

ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف برائے پارلیمانی امور نے خلیج میں موجود امریکی بحری جہازوں پر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار محمد صالح جوکار نے کہا کہ ہمارے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی خلیج پانیوں میں موجود امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق محمد صالح جوکار نے کہا کہ ہمارے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔مسٹر جوکار کی طرف سے یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باوجود دونوں ملکوں میں جنگ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جانتا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں سخت کشیدگی اور تنائو پایا جا رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *