امریکی وزیر خارجہ کا افغان صدر سے فون پر رابطہ

Share Article
President Ghani, Mike Pompeo Discuss U.S. Investment in Afghanistan

 

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کا فون پر رابطہ ہوا ہے۔فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔مائیک پومپیو نے افغان صدر کو یقین دلایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء سے متعلق حکمتِ عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے افغان صدر کو آگاہ کیا کہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل جوزف ڈنفورڈ اور نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو کابل بھیجا گیا ہے۔پومپیو نے یہ بھی کہا کہ ان کو بھیجنے کا مقصد ہے کہ وہ امن کوششوں کے سلسلے میں آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کر سکیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *