ایران کے وفادار 04 عراقی رہنماؤں پر امریکہ نے پابندیاں عاید کر دیں

Share Article

 

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک عراقی ملیشیائوں کے چار رہنماؤں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ? کے مطابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی دہشت گردی کو فروغ دینے والی ملیشیائوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور امریکا دہشت گردوں کے حوالے سے ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھے گا۔

 

امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار عراقی شخصیات پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ملک میں کرپشن کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں جس کے بعد انہیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔بلیک لسٹ ہونے والوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے مقرب بابلیون ملیشیا کے سربراہ ریان الکلدانی، الشبک ملیشیا کے وعد قدو، نینویٰ کے سابق گورنر نوفل العاکوب اور صلاح الدین گورنری کے سابق گورنر اور المحور اتحاد کے چیئرمین احمد الجبوری شامل ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *