افغانستان میں امریکی فضائی حملہ

Share Article
us-air-strike
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں امریکا نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ زمینی فورسز کی درخواست پر کیا گیا، جس میں طالبان ٹھکانے کی نشاندہی پر کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق،افغانستان کے جنوبی سوبہ ہلمند میں غیر ملکی سلامتی دستوں کے فضائی حملوں میں کم سے کم 16شہری اور 16طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سرکاری اہلکاروں نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *