اداکارہ ارمیلا ماتونڈکرکوشمال ممبئی سے ملاٹکٹ

Share Article
urmila-matondkar

کانگریس نے اداکارہ ارملا ماتونڈکر کے پارٹی میں شامل ہونے کے دو دن بعد انہیں ممبئی شمال لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنا یاہے۔کانگریس نے اداکارہ کو ممبئی ( شمال) لوک سبھا سیٹ سے جمعہ کوٹکٹ دیا ہے۔ ممبئی شمال میں ان کا مقابلہ بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ گوپال شیٹی سے ہوگا۔حالانکہ ممبئی شمال سیٹ کوبی جے پی کا گڑھ مانا جاتاہے، لیکن کانگریس نے ارمیلا کومیدان میں اتارکراپنی مضبوط چال چلنے کی کوشش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلم اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر 27 مارچ کو کانگریس میں شامل ہوئی تھیں، اور اسی وقت سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ پارٹی انہیں انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔ ارملا نے گزشتہ بدھ کو کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجیوالا، کانگریس ممبئی یونٹ کے صدر ملند دیوڑا اور سابق صدر سنجے نروپم کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت لی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *