ممبئی شمال سیٹ:اداکارہ ارملاماتونڈکرنے اپنی جیت کا دعویٰ کیا

Share Article

Urmila-Mataondkar

لوک سبھاانتخابات 2019کیلئے جموں و کشمیر کی اننت ناگ سیٹ سمیت 9ریاستوں کی 72 نشستوں اور اڑیسہ اسمبلی کی 42 نشستوں کے لئے بھی آج ہی پولنگ ہو رہی ہے۔کانگریس امیدوارارملاماتونڈکرممبئی شمال لوک سبھاسیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ارملانے باندرامیں پولنگ بوتھ نمبر190پراپنا ووٹ ڈالا۔ممبئی شمال سیٹ سے ارملا کا مقابلہ بی جے پی کے امیدوار موجودہ ایم پی گوپال شیٹی سے ہے۔ووٹ ڈالنے پہنچی ارملانے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی جیت کا دعویٰ کیاہے۔

بتادیں کہ اس مرحلہ میں مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اتر پردیش کی 13-13، مغربی بنگال کی 8، اڑیسہ اور مدھیہ پردیش کے 6-6، بہار کی 5 اور جھارکھنڈ کی 3اوراننت ناگ سیٹ کے تحت پلوامہ ضلع میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *