بالی و وڈ فلم کے لئے کہانی لکھیں گی اردو مصنفہ فرحانہ تاج

Share Article

اردو مصنفہ فرحانہ تاج فلم ڈائریکٹر سنجے ملک کی بالی ووڈ فلم کے لئے کہانی لکھیں گی۔ منگل کے روز نئی دہلی میں مصنفہ اور ڈائریکٹر کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت اردو مصنفہ سنجے ملک کی بڑی اسٹار کاسٹ کی بالی ووڈ فلم کے لئے انسانیت کا پیغام دینے والی ایک شاندار لو اسٹوری لکھیں گی۔ فلم کی اسکرپٹ تیجپال سنگھ دھاما لکھیں گے، جن کے ناول ‘آگ کی لپٹیں’ پر سنجے لیلا بھنسالی کی ‘پدماوت’ فلم بن چکی ہے۔

فلم ڈائریکٹر سنجے ملک نے بتایا کہ اس فلم میں عظیم نغمہ نگار گوپال داس نیرج کا لکھا گیا آخری نغمہ بھی فلمایا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہری ونش رائے بچن کا ایک گیت بھی اس فلم میں ہوگا۔ فلم کے موسیقار کمار چندرہاس اور حیدر ہوں گے۔ اس فلم کے پروڈیوسر رام بھائی ہیں اور مشہور کوی سمترانندن پنت کی صاحبزادی سمتا پنت بھی اس پروجیکٹ سے وابستہ ہیں۔ فرحانہ تاج نے ایک درجن سے زائد اردو اور ہندی کتابیں لکھی ہیں۔ 5 ستمبر 1980 کو حیدرآباد میں پیدا ہونے والی فرحانہ تاج اردو، عربی اور ہندی کی مصنفہ ہیں۔ ہندی میں وہ مدھو دھاما کے نام سے لکھتی ہیں۔ انہوں نے ہندی ادب کی دنیا اور سماجی خدمت کے شعبہ میں بھی اپنی منفردشناخت بنائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال دہلی پبلک لائبریری بورڈ، وزارت ثقافت حکومت ہند نے فرحانہ تاج حب الوطنی کے جذبے سے شرسار تخلیقات، انسانی خدمات اور بھارتی ثقافت کی ترویج کے لئے سنسکریتی منیشی اعزاز سے نوازا گیاہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *