tabassum-hasan
کیرانہ میں تبسم حسن نے 40ہزارووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ تبسم حسن راشٹریہ لوک دل(آرایل ڈی )کی امیدوارہیں۔بی جے پی کی طرف سے حکم سنگھ کی بیٹی مرگانکاسنگھ کھڑی تھیں۔حکم سنگھ کی موت کے بعدیہ سیٹ خالی ہوئی تھی جواب آرایل ڈی کے کھاتے میں چلی گئی ہے۔
rld
لوک سبھا کی چاراوراسمبلی کی 10سیٹوں پرووٹوں کی گنتی جاری ہے۔حالانکہ اب کئی اسمبلی سیٹوں اورلوک سبھاسیٹوں پرنتائج آچکے ہیں۔یوپی کی نوپور اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے امیدوارنعیم الحسن نے بی جے پی کے اونی سنگھ کو6ہزار271ووٹوں سے ہرایاہے۔نعیم الحسن کو94ہزار476ووٹ ملے ،جبکہ بی جے پی اونی سنگھ کو88ہزار205ووٹ ملے ہیں۔وہیں کیرانہ میں 21راؤنڈ کی گنتی پوری ہوگئی ہے۔آرایل ڈی امیدوارتبسم حسن کوابھی تک 4لاکھ 21ہزار145ووٹ ملے ہیں ۔اوربی جے پی امیدوار مرگانکاکو3لاکھ 71ہزار691ووٹ ملے ہیں ۔آرایل ڈی میدوار49ہزار454ووٹوں سے آگے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here