یوپی: کئی مقامات پرای وی ایم خراب ہونے کی شکایتیں، پولنگ متاثر

Share Article

evm-disorders

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ریاست کی 13 سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان آج صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے۔ مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا، باسگاوں، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج میں صبح سات بجے پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ بوتھوں پر قطاریں لگنی شروع ہو گئیں۔ وہیں پولنگ شروع ہوتے ہی کئی مقامات پر ای وی ایم خراب ہونے کی بھی شکایات آرہی ہیں جن کاالیکشن کمیشن نے نوٹس میں لیا ہے۔
بلیا لوک سبھا کے بوتھ نمبر 270 پر انتخابات سے پہلے ماک پولنگ میں ای وی ایم خراب پائی گئی ہے۔ اس کو لے کر پریزائڈنگ افسر نے سیکٹر مجسٹریٹ کواطلاع دی۔ ووٹنگ سے پہلے ای وی ایم کو صحیح کرایا جا رہا ہے۔ وارانسی میں بوتھ نمبر 236 پرای وی ایم خراب ہونے کی شکایت ہے۔ سون بھدر کے اوبرا 86 بوتھ پر ای وی ایم خراب ہے۔ مرزا پور بوتھ نمبر 186 اور 402، 403 بوتھ پر ای وی ایم خراب ہو گئی ہے۔ اسی بوتھ پرانو پریہ پٹیل اپنا ووٹ ڈالیں گی۔ تکنیکی خرابی کے سبب پولنگ متاثرہوئی۔رام گڑھ کے بوتھ نمبر 144 اور 145 میں ای وی ایم خراب ہونے سے ابھی تک پولنگ شروع نہیں ہو پائی ہے۔ اب ای وی ایم کو لاک کیا جا رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *