سوشل ٹرول: کھڑے کھڑے ہیبی جے پی میں شامل ہوئے بھوجپوری اسٹار نرہوا، بیٹھنے کو کرسی تک نہیں ملی

Share Article
dinesh-lal-yadav-joins-bjpبھوجپوری فلم کے سپر اسٹار دنیش لال یادو عرف نرہوا بدھ کو بی جے پی میں شامل ہونے لکھنؤ واقع ریاستی دفتر پہنچے، لیکن یہاں انہیں بیٹھنے کے لئے کرسی تک نہیں ملی۔ سپر اسٹار دنیش لال یادو عرف نرہوا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

امید کی جا رہی تھی کہ بی جے پی میں بھوجپوری اسٹار کے شامل ہونے کے بعد ان کا قد بڑھ جائے گا، لیکن بی جے پی کے دفتر میں پہنچ کر سپر اسٹار دنیش لال یادو عرف نرہوا کے ساتھ جو ہوا اسے دیکھ کر ان کا سیاسی مستقبل صاف نظر آ رہا ہے۔

نرہوا کی یہ تصویر کو دیکھ کر مداح نے نرہوا کے تئیں ناراضگی ظاہر کی ہے۔ نرہوا کے مداح ان کے ساتھ ہوئے اس برتاؤ سے ناراض، دکھی نظر آ رہے ہیں، کئی سوشل میڈیا یوزرس نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ نرہوا کی شکست طے ہے۔

نرہوا نے بدھ کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد ہی انہوں نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق، بی جے پی نرہوا کو اعظم گڑھ سے اکھلیش یادو کے خلاف انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔

نرہوا کے ساتھ اتر پردیش ویوپار منڈل کے لیڈر سنجے گپتا بھی بی جے پی میں شامل ہونے پہنچے تھے، لیکن سنجے گپتا کو بھی پلیٹ فارم پر جگہ نہیں ملی، کرسی نہ ملنے کی وجہ سے وہ کافی دیر تک کھڑے رہے، اس کی وجہ سے ناراض ہو کر سنجے گپتا فوراً وہاں سے لوٹ گئے،ان کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی جوائن کرنے سے پہلے یہ حالت ہے تو جوائن کرنے کے بعد کیا ہوگا؟

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *