رائے بریلی سڑک حادثہ میں زخمی اناؤ آبروریزی کی شکار لڑکی کے وکیل کو بھی منگل دوپہر لکھنؤ ایئرپورٹ سے دہلی کے لئے ائر لفٹ کیا گیا۔ اس سے پہلے سخت سیکورٹی کے درمیان پیر کی دیر شام آبروریزی کی شکار لڑکی کو ائر لفٹ کیا گیا تھا۔ اس کے لئے ضلع انتظامیہ نے ٹراما سینٹر سے لے کر اموسی ایئرپورٹ تک گرین کوریڈور بنایا تھا۔
کے جی ایم یو ترجمان ڈاکٹر سندیپ تیواری نے بتایا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا، اس لئے منتقل کرنے میں خاص احتیاطی تدابیر برتی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایئر ایمبولینس میں ایک بار صرف ایک ہی مریض کو لے جایا جا سکتا ہے۔ اس لئے پیر کومتاثرہ کولے جایا گیا اور آج اس کے وکیل کو دہلی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں داخل اناؤ کی آبروریزی کا شکار لڑکی کا علاج دہلی کے ایمس میں کرنے کی ہدایت دی دتھی۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے آبروریزی کی متاثرہ لڑکی کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب اس کا علاج آل انڈیا انسٹیٹیوٹدہلی میں ہی ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here