اناؤ ریپ کیس: سی بی آئی کی چارج شیٹ میں کلدیپ سانگر پرقتل کا الزام نہیں

Share Article

 

نئی دہلی، اناؤ ریپ کیس میںمتاثرہ کے ساتھ ہوئے حادثہ معاملہ میں سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہحادثہلاپروائیسے گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوا۔ تیس ہزاری کورٹ میں داخل چارج شیٹ میں سی بی آئی نے ملزم ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سانگر کے خلاف قتل کی دفعات کو خارج کر دیا ہے۔

چارج شیٹ میں کلدیپ سنگھ سانگر اور اس کے بھائی سمیت منوج کے خلاف مقتول کے خاندان کو کیس واپس لینے کے لئیدھمکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں کلدیپ سنگھ سانگرکو حادثہ کی سازش کاملزم نہیں بنایا گیا ہے۔

متاثرہ کے چچا نے اس حادثہ کے لئے کلدیپ سنگھ سانگر کوموردالزام قراردیاہے۔حادثہ میں زخمی متاثرہ کے وکیل کا اب بھی ایمس میں علاج چل رہا ہے۔متاثرہ ایمس سے ڈسچارج ہو چکی ہے۔ سی بی آئی نے سانگر کو 2017 میںمتاثرہ کے ساتھ ہوئے گینگ ریپ کے معاملے میں ملزم بنایا ہے۔

گزشتہ 10 اکتوبر کو عدالت نے مقتول کے والد کی حراستی موت کے معاملے میں متاثرہ کی بہن کی گواہی لی تھی۔ اس معاملہ میں عدالت نے متاثرہ کی ماں کی گواہی بھی لی۔ اس سے پہلے 25 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے اناؤ ریپ کی متاثرہ کے ساتھ ہوئیحادثہ کی تحقیقات کے لئے سی بی آئی کو 15 دنوں کا مزید وقت دے دیا تھا۔ گزشتہ 24 اکتوبر کو عدالت نے متاثرہ اور اس کے خاندان کے ارکان کو دہلی میں رہنے کاانتظام کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *