اناؤ: بھائی کی آخری رسومات میں پہنچے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر، انتظامیہ الرٹ

Share Article

 

جیل انتظامیہ بھاری پولیس فورس کے ساتھ پریئر گھاٹ ممبر اسمبلی کو لے کر پہنچا
ہفتہ کی رات دل کا دورہ پڑنے سے رکن اسمبلی کے چھوٹے بھائی کی ہوئی تھی موت

دہلی واقع تہاڑ جیل میں بند ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے چھوٹے بھائی منوج سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے سے ہفتہ کی رات موت ہو گئی تھی۔ بھائی کی آخری رسومات کے لئے جیل انتظامیہ بھاری پولیس فورس کے ساتھ پریئر ممبر اسمبلی کو پیر کی صبح پریئر گھاٹ لے کر پہنچا۔ وہاں بڑی تعداد میں ان کے حامی پہلے ہی انتظار میں کھڑے ہوئے تھے۔ ممبر اسمبلی نے لاش کو مکھاگنی دی۔

مانکھی گاؤں رہائشی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے چھوٹے بھائی منوج سنگھ سینگر کو ہفتہ کی رات کو دل کا دورہ پڑا، جنہیں دہلی میں واقع ایمس میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ موت کی خبر اتوار کے روز گاؤں پہنچی تو ممبر اسمبلی کے حامیوں کی بھیڑ جمع ہونے لگی۔ لاش آخری رسومات اداکرنے کے لئے رکن اسمبلی کے وکیل نے عدالت میں عرضی داخل کر پیرول مانگی۔ اس پر پیر کے روز 72 گھنٹے کی پیرول ملنے پرتہاڑ جیل میں بند ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر بھاری سیکورٹی بندوبست کے درمیان آخری رسومات کے لئے پریئر گھاٹ پہنچے۔ یہاں پر ان کے بھائی کی لاش کو آخری دیدار کے لئے رکھا گیا اور اس کے بعد پورے رسم و رواج کے مطابق ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

یہاں پر مقامی عوامی نمائندے پریئر گھاٹ پر آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے پہنچے۔ ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج،رفیع پور ممبر اسمبلی بمبا لال دیواکر، صدر ممبر اسمبلی پنکج گپتا، بلاک پرمکھ ارون کمار سنگھ،پوروا ممبر اسمبلی انل سنگھ، بٹھور ممبر اسمبلی ابھیجیت سنگھ سانگا سمیت بڑی تعداد میں پہنچے لوگوں سے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر نے ہاتھ جوڑ کرشکریہ اداکیا اوراپنے ساتھ ہوئی ‘ناانصافی’ میں ساتھ مانگا۔ اس دوران مقامی پولیس کے ساتھ سینٹرل ریزرو فورسز کے جوان بھی الرٹ پر رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *