جامعہ کے پروفیسر2020 ڈی یو او انڈیا پروفیسر فیلوشپ ایوارڈ سے سرفراز

Share Article

 

پروفیسر سیمی ملہوترا، ڈائریکٹر، سنٹر برائے نارتھ ایسٹ اسٹڈیز اینڈ پالیسی ریسرچ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کو 2020 ڈی یو او انڈیا پروفیسر فیلوشپ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس فیلو شپ میں جرمنی کے جولیس میکس مینیس یونیورسٹی کے مسٹر زینو ایکرمین، یونیورسٹی آف ویورزبرگ شراکت دار ایوارڈی ہیں۔

ایوارڈز کو دو اقساط میں ہر ایک کو 3000 یورو کی گرانٹ ملے گی۔ڈی او او انڈیا فیلوشپ پروگرام 2019 میں قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ہندوستان اور یورپی ممالک کے مابین متوازن اور مستقل بنیادوں پر لوگوں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے لئے، صرف ایسے ادارے جو اسکیم فار پروموشن آف اکیڈمک اینڈ ریسرچ کوآپریشن (ایس پی آر سی) کے تحت مشترکہ ریسرچ پروجیکٹس کا حصہ ہیں، وہ شرکت کے اہل ہیں۔ڈی یو او انڈیا کا مقصد ہر سال، ایک ماہ کے لئے پچاس پچاس پروفیسر وں کا تبادلہ کرنا ہے، جس کا آغاز 2020 سے ہند اور یورپی اداروں کے مابین علمی تعلقات کو پروان چڑھانا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *