جامعہ نینو سائنس کے پروفیسر نیشنل پاور لفٹنگ چمپئن شپ ایوارڈ سے سرفراز

Share Article

ڈاکٹر اورنگ زیب خرم حافظ، سینٹر فار نینو سائنس اینڈ نینوٹیکنالوجی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نے حال ہی میں کیرالہ کے اڈوکی میں منعقدہ اوپن کیٹیگری میں 120 کلوگرام باڈی ویٹ خلاس میں نیشنل کلاسیکی پاور لفٹنگ چیمپینشپ کے طور پر اپنی فتح درج کرانے میں کامیابی حاصل کی۔

ڈاکٹر اورنگ زیب نے مجموعی طور پر 740 کلو وزن اٹھایا جبکہ رنر اپ مقابلہ کرنے والے نے صرف 685 کلو وزن اٹھایا۔پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے، ڈاکٹر اورنگزیب نے اسکواٹ، ڈیڈ لیفٹ اور کل اسکور میں تین قومی ریکارڈ درج کرائے اور اپنے منگلور میں 2013 میں بنائے گئے ریکارڈ کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔ڈاکٹر اورنگ زیب اپنی کارکردگی سے کافی خوش ہیں، وہ بنیادی طور پر نینو ٹیکنالوجی کے سائنس دان ہیں۔ اس کامیابی کے بعد بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ کا شوق بلکہ جنون انھیں بچپن سے ہی تھا،اس کاماننا ہے کہ صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ پرورش پاتاہے،وہ کہتے ہیںاپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لئے دماغ اور جسم کے درمیان توازن رکھنا ضروری ہے۔اس سال جون میں انہوں نے تمل ناڈو کے گڈیا یتھم میں منعقدہ 120 کلوگرام کیٹگری میں نیشنل ماسٹرز پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ کے طور پر رکارڈ درج کرایا تھا۔ڈاکٹر اورنگ زیب نے اس سے قبل 2017 میں کیرالا کے الیپی میں منعقدہ ایشین چمپیئن شپ میں مختلف زمروں میں ایک سونا اور 3 چاندی کے تمغے حاصل کئے تھے۔تعلیمی محاذ پر ڈاکٹر اورنگزیب کے نام پر 60 بین الاقوامی مقالا جات ہیں اور وہ پی ایچ ڈی کے 7 اسکالرز کے مشرف ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *