جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر اور منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ سے صد سالہ جشن ، جلسہ تقسیم اسناد اورجامعہ کے دیگر معاملات پر غور و خوض کرنے کے لئے ملاقات کی ، کانووکیشن پروگرام اکتوبر یا نومبر 2019میں منعقد ہونے کا امکان ہے جس میں عزت مآب صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت گئی ہے ۔ منی پور بھون ، دہلی میں منعقدہ میٹنگ میں وائس چانسلر نے صدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم ہند سے ملاقات کا ذکر کیا اور چانسلر کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
 
پروفیسر اختر نے گذشتہ ماہ صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے ، انھیں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہونے والی تعلیمی اور تحقیقی سر گرمیوں سے واقف کرایا تھا ، ساتھ ہی اس بات کی گذارش کی تھی کہ وہ یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں ۔
Image result for jamia millia islamia
حال ہی میں انھوں نے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی اور ان سے یونیورسٹی کے صد سالا جشن جسے آئندہ سال منایا جانا ہے کے بارے میں تعاون کی گذارش کی ، ساتھ ہی انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کے لیے راہیں ہموار کرنے کے لیے بھی ان سے تعاون کی درخواست کی ۔ چانسلر اور وائس چانسلر دونوں نے یونیورسٹی کے سو سال مکمل ہونے پر منعقد کیے جانے والے مجوزہ پروگراموں کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔ پروفیسر اختر نے چانسلر کو جامعہ کی دیگر سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ پر امن امتحانات کے انعقاد اور داخلہ جاتی کارروائیوں سے بھی واقف کرایا۔
Image result for jamia millia islamia
محترمہ گور نر صاحبہ نے بتایا کہ وہ اس بات کے لیء بھی کوشاں ہیں کہ جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ منی پور میں منعقد ہونے والے میگا کانفرنس میں شرکت کریں ۔ انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دن و رات ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here