امورصارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے مونگیر واقع تعلیمی ادارہ ” جامعہ رحمانی ” خانقاہ کوہاسٹل کی تعمیر کے لئے اپنے ایم پی کوٹے سے پچاس لاکھ کی رقم منظور کی ہے۔ یہ معلومات ان کے ٹویٹر سے ملی ہے۔
دریں اثنا، نئی دہلی میں وزارت نے بھی ٹیلی فون پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ وزارت کے ترجمان نے بدھ کے روز ٹیلی فون پر بتایا کہ مونگیر واقع جامعہ رحمانی خانقاہ میں تقریباً ایک ہزار غریب طالب علم تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ وزیر نے اپنے ایم پی کوٹے سے ان غریب طالب علموں کے لئے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے پچاس لاکھ کی رقم منظور کی ہے۔ جامعہ رحمانی (خانقاہ) ملک کے اہم اسلامی اداروں میں ایک ہے۔ اس ادارے میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here