مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کے ڈی اسپتال میں ای این ٹی سرجری کرائی

Share Article
Union Home Minister Amit Shah underwent ENT surgery at KD Hospital

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز شہر کے ویشنودیوی سرکل کے پاس کے ڈی اسپتال میں معمولی این ٹی سرجری کروائی۔ امت شاہ بغیر کسی سیکورٹی کے ایک عام آدمی کی طرح ہی اسپتال پہنچے اور بھرتی ہوئے۔ سرجری مکمل ہونے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دیر رات احمدآباد ایئر پورٹ پر پہنچے تھے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو واگھانی اور گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے ان کا استقبال کیا۔ امت شاہ ایک خاندانی تقریب میں شامل ہونے کے لئے 4 اور 5 ستمبر کو گجرات میں رہیں گے۔ شاہ کایہ سیاسی سفر نہیں ہے، تو بی جے پی کے گاندھی نگر واقع ریاستی دفتر ’کملم‘ کو بھی اس کی کوئی خاص اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

امت شاہ کی سرجری کے لئے انہیں ویشنودیوی سرکل پرواقع کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سرجری کی وجہ سے انہیں شام 5 بجے تک اسپتال میں رہنا تھا لیکن سرجری چھوٹی ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ اس کے بعد امت شاہ احمد آباد میں واقع اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں۔ احمد آباد کے ایس جی ہائی وے پر اسپتال ہونے کی وجہ سے پورے ہائی وے پر پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *