مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن مظفر پور پہنچے

Share Article
Bihar: Death toll due to suspected acute encephalitis rises to 107; Harsh Vardhan assures all help from centre

 

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن بہار میں بخار سے ہو رہی اموات کی تحقیقات کے لئے اتوار کو پٹنہ پہنچے۔ پٹنہ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال بہار کے وزیر صحت ڈاکٹر منگل پانڈے نے کیا۔ پٹنہ پہنچتے ہی ڈاکٹر ہرش وردھن مظفر پور کے لئے روانہ ہو گئے۔ پٹنہ ہوائی اڈے کے باہر ڈاکٹر ہرش وردھن کو جے اے پی کارکنوں نے سیاہ پرچم دکھا کر ان کی مخالفت کی۔ خبر ہے کہ ڈاکٹر ہرش وردھن جس وقت مظفر پوراسپتال میں چمکی بخار سے متاثر بچوں کا حال چال لے رہے تھے اسی وقت وہاں اس بیماری سے جوجھ رہے ایک بچے نے دم توڑ دیا۔ اس بیماری کا بہار کے 12 اضلاع میں اثر ہے۔ اس سے اب تک 90سے زائد بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن کے ساتھ مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے بھی چمکی بخار میں مبتلا بچوں کو دیکھنے مظفر پور گئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *