یونیسیف نے اے آر او آئی ریڈیو 4 چائلڈ انعام یافتگان کا اعلان کیا

Share Article
  ریڈیو پیشہ وروں کو معمول کی ٹیکہ کاری اور بچوں کے جنسی استحصال پر اہم پیغامات کے لئے اعزاز سے نوازا گیا
 ممبئی،  یونیسیف ۔ اے آر او آئی ریڈیو 4چائلڈ انعامات کی تقریب کا آج ممبئی میں اہتمام کیا گیا، جہاں 152اندراجات میں سے انعام جیتنے والوں کو منتخب کیا گیا ۔ اس سال کے انعامات کے تحت، آر جے کو دو موضوعات ۔ معمول کی ٹیکہ کاری (میزل روبیلا مہم) اور بچوں کے ساتھ ہونے والے تشدد کے خاتمے (بچوں کا جنسی استحصال) کے تحت ان کی جدید و قابل غور پروگرامنگ کے لئے اعزاز سے نوازا گیا ۔
 یونیسیف کی خیرسگالی سفیر کرینا کپور خان نے اس پروگرام میں حصہ لیا.
 “مجھے خوشی ہے کہ مجھے یونیسیف کے ذریعہ  شروع کی گئی ایوری چائلڈ الائیو مہم کے ساتھ جڑنے کا موقع ملا ہے، کیونکہ اس کے تحت ہر بچے کو جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے ٹیکہ کاری کی اہمیت کے بارے میں جانکاری بڑھانے کے لئے مختلف جدید ذرائع کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ریڈیو کے ساتھ اپنے ذاتی تجربہ کی بات کروں تو یہ نوجوان خاندان، نوجوانوں اور محروم طبقات کو ٹیکہ کاری کی اہمیت سے واقف کرانے کے لئے موثر ذریعہ ہے ۔
 ساتھ ہی ایک ماں ہونے کی وجہ سے میں سمجھتی ہوں کہ ہر بچے کے لئے ویکسینیشن بہت ضروری ہے، ویکسین کے ساتھ بچے کی زندگی کی صحت مند شروعات ہوتی ہے.  میں اس اہم پیغام کی نشریات کے لئے یونیسیف کے ساتھ پورا تعاون کرنا چاہتی ہوں ۔”محترمہ کرینا کپور خان نے کہا.
 یونیسیف اور اے آر او آئی نے 2018 میں صلاحیت کی تعمیر ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا، جس کے تحت
40 آل انڈیا ریڈیو اور نجی ایف ایم ریڈیو پروفیشنل کو ریڈیو جنگل، ٹاک شو وغیرہ کے ذریعہ ٹیکہ کاری اور بچوں سے متعلق دیگر مسائل پر اہم پیغامات نشر کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی ۔ یہ ایوارڈ اسی ورکشاپ کا نقطہ آغاز ہے ۔
ڈاکٹر پردیپ ہلدر، ڈپٹی کمشنر وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے ریڈیو کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکہ کاری کی اہمیت پر پیغامات نشر کرنے میں تعاون دیں اور ٹیکوں / ویکسین کے بارے میں پائے جانے والے غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد کریں ۔
 یونیسف بھارت میں صحت کے چیف، ڈاکٹر گگن گپتا نے کہا، “یونیسیف زیادہ سے زیادہ تعداد میں بچوں تک ٹیکے اور دیگر خدمات فراہم کے لئے
حکومت، میڈیا، کمیونٹی اور شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے پابند ہے ۔ ابتدائی بچپن کی ترقی اور بچوں کی بقا کے علاوہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ کسی بھی پہلو سے لڑکیاں پیچھے نہ رہیں ۔ انہیں بھی مناسب ترقی کا موقع ملے ۔
انعام یافتگان کو ایک جوری کے ذریعہ منتخب کیا جاتا ہے ۔ اس میں دانشور، عالم، ریڈیو انڈسٹری اور کارپوریٹ سیکٹر سے جڑی شخصیات شامل ہیں ۔
 عوامی ۔ نجی میڈیا اور سول سوسائٹی شراکت داری کے مثالی نمونہ کی شکل میں یونیسیف ریڈیو 4چائلڈ کو ایسے پلیٹ فارم کے طور پر دیکھتا ہے، جہاں بچوں سے متعلق تمام مسائل کو حل کیا جا سکے ۔ راجیشوری چندر سیکر، چیف آف فیلڈ آفس، مہاراشٹر نے وقت پر ٹیکہ کاری کے پیغامات نشر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا، “ویکسینیشن ایک حفاظتی کور کے طور پر کام کرتا ہے، جو خاندانوں اور طبقات کو محفوظ رکھتا ہے ۔ اپنے بچوں کو ٹیکے دے کر ہم اپنے سماج کے سب سے غیر محفوظ ارکان کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں ۔
 2014 میں اس تصور کی شروعات کے بعد سے ان اعزازات کا معیار بلند سے بلند تر ہو رہا ہے، 2014 میں اس کے لئے 21 اندراجات موصول ہوئے تھے ۔ اس سال یونیسیف کو 17 ریاستوں سے 152 اندراجات ملے ۔ جبکہ دوسرے بار میں یہ نمبر 120 تھا.  ان میں سب سے زیادہ 18 اندراج جھارکھنڈ سے آئے، دہلی سے 15، اڑیسہ سے 11 اندراجات موصول ہوئے تھے ۔ مشرقی اور شمال مشرقی کے علاوہ آسام، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے ریڈیو اسٹیشنوں نے بھی اس مقابلہ میں حصہ لیا ۔ جنوب کی بات کریں کیرالا اور تملناڈو سے اندراجات موصول ہوئے تھے ۔
 جوری نے ریڈیو اندراجوں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، خصوصی ایوارڈ بھی دیئے، جنہیں کمیونٹی ریڈیو بشمول ملک کے دور دراز علاقوں سے بھیجا گیا تھا ۔ “ملک بھر سے آئے تخلیقی خیالات کو دیکھ کر اچھا ایسا لگتا ہے. “اے آر او آئی کے سکریٹری ادے چاولا نے کہا ۔
 ریما موھن، سی ای او، این ایس ای فاونڈیشن، جوری ممبر نے پورے ملک سے جوان ریڈیو پیشہ وروں کو مبارکباد دی، جنہوں نے ٹیکہ کاری پروگرام اور بچوں سے متعلق مسائل پر سماجی پیغامات کو نشر کرنے میں غیر معمولی حصہ لیا ہے ۔ سماج میں یہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے پروگرام، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں ویکسینیشن، جنسی استحصال کا خاتمہ اور لڑکیوں کی تعلیم پر پیغامات مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں ۔” انہوں نے کہا ۔
 ڈاکٹر کے سی سنہا اسسٹنٹ ڈائریکٹر، صحت و خاندانی بہبود پروگرام، ڈائریکٹر جنرل، آکاش وانی، نئی دہلی نے کہا کہ آزادی کے بعد آکاش وانی نے عالمی صحت کی سمت میں قابل ذکر کام کیا ہے ۔
آکاش وانی کو بچوں سے متعلق بہت اہم مدوں پر جدید پیغامات کے لئے اعزاز سے نوازا گیا ۔
 اس سال ریڈیو 4 چائلڈ ایوارڈ اپنے تیسرے ایڈیشن میں ہے، اسی کے ساتھ یونیسیف بھارت میں اپنے 70 برسوں کا جشن منا رہا ہے ۔ اس موقع پر یونیسیف انڈیا کی نمائندہ ڈاکٹر یاسمین علی حق کی جانب سے ایک خصوصی ویڈیو پیغام ایوارڈ تقریب کے دوران دکھایا گیا ۔ ویڈیو پیغام کا لنک ؛
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں :
یونیسیف انڈیا
گیتانجلی ماسٹر،  کمیونیکیشن اسپیشلسٹ
ٹیلی: 9818105861
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *