آندھی سے گیہوں کی فصل زمین دوز، کسان پریشان

Share Article

 

دو دن سے چل رہی آندھی نے گیہوں کی فصل کو زمین دوز کر دیا ہے۔ساتھ ہی ہلکی بارش ہونے سے گیہوں کو نقصان ہونے سے کسان پریشان ہو گئے ہیں۔ موسمیاتی سائنسدانوں نے ابھی اور آندھی اور بارش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 

 

گیہوں کی فصل کی کٹائی اس وقت شروع ہو گئی ہے۔ ایسے میں موسم کا مزاج بگڑنے سے کسان پریشان ہو گئے ہیں۔ دو دن سے چل رہی تیز ہواؤں نے گیہوں کی فصل کو زمین دوز کر دیا ہے۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان ہونے کے آثار بن گئے ہیں۔ اس سے کسان پریشان ہے۔ کیلی گاؤں کی خاتون کسان سروج کا کہنا ہے کہ اچانک موسم گرم ہونے سے گیہوں کی فصل میں دانا کمزور ہو گیا ہے۔ ابھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے سے گیہوں کی فصل کو نقصان ہوگا۔ اس سے کسانوں کی کمر ہی ٹوٹ جائے گی۔ تیزاور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے آم کی فصل کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔

 

Image result for indian farmer

 

بھٹی پورا گاؤں کے باغ مالک لوکیش چودھری، سنگھ پور کے راکیش وغیرہ کا کہنا ہے کہ اس سال آم کی فصل پر اچھے بور آئے تھے لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے بورجھڑ گئے ہیں۔ اس کا سیدھا اثر آم کی پیداوار پر پڑے گا۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل زراعت یونیورسٹی کے موسمیاتی سائنسداں ڈاکٹر یوپی شاہی کا کہنا ہے کہ موسم کے مزاج میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ اب تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کے آثار بنے ہوئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *