انڈر- 19عالمی کپ:ہندوستان نے زمبابوے کو10وکٹ سے ہرایا

under-19
ہندوستانی سلامی بلے بازشوبھم گل اورہاروک دیسائی کے ناٹ آؤٹ 155رنوں کی ساجھیداری کے دم پرآئی سی سی انڈر۔19عالمی کپ کے گروپ ’بی‘مقابلے میں ہندوستان نے زمبابوے کو10وکٹ سے ہرادیاہے۔155رنو ں کا پیچھے کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے دھماکہ دارشروعات کی۔پہلے اوورمیں ہندوستانی بلے باززمبابوے کے گیندبازوں پرحاوی نظرآئے۔ شوبھم گل نے محض 59گیندوں میں طوفانی 90رنو ں کی پاری کھیلی ۔وہیں ہاروک دیسائی 56رن بناکران کا بخوبی ساتھ دیا۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔48.1اوور میں ہی پوری زمبابوے ٹیم محض 154رن بناکرآل آؤٹ ہوگئی۔ اس میچ میں ہندوستانی گیندبازوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کی طرف سے انوکول رائے نے سب سے زیادہ چاروکٹ اپنے نام کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *