چاچا نے اپنی ہی بھتیجی کی عصمت دری کی

Share Article

بہار کے سمستی پور ضلع میں ایک خاتون کی اجتماعی آبروریزی کا معامہ سامنے آیا ہے ۔ چھ لڑکوں نے مل کر خاتون کی آبروریزی کی اور پھر انہوں نے اجتماعی آبروریزی کا ویڈیو بناکر وائرل بھی کردیا ۔ متاثرہ نے خاتون تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے ۔ شکایت کے بعد حرکت میں آئی حسن پور تھانہ پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر تین ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی سمستی پور سے ایک شرمسار کرنے والی خبر سامنے آئی تھی ۔ ایک چچا نے اپنی ہی بھتیجی کی آبروریزی کی تھی ۔ اس واقعہ سے آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ وہیں متاثرہ کا علاج مقامی اسپتال میں کرایا گیا ۔ اہل خانہ کی شکایت کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرلیا ۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کلیان پور تھانہ حلقہ میں پیش آیا ۔ ملزم چچا نے 8 ویں جماعت کی طالبہ کی آبروریزی کی ۔ متاثرہ کے شور مچانے پر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے ، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ کی حالت خراب ہوگئی ۔ ایسے میں اہل خانہ اس کو لے کر تھانہ پہنچے ۔ متاثرہ کی حالت دیکھ کر پولیس نے اس کو علاج کیلئے مقامی پی ایچ سی میں داخل کرایا ، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد صدر اسپتال منتقل کردیا ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *