غیرمجاز حج میں گذشتہ برس کی نسبت 29 فی صد کمی

Share Article

مکہ معظمہ کے گورنر اورمرکزی حج کمیشن کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی کی نسبت رواں سال غیرقانونی طریقے سے حجاج میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد میں 29 فی صد کمی آئی ہے۔مکہ معظمہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رواں سال نصف ملین حجاج کرام کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔گورنر مکہ کا کہنا تھا کہ رواں موسم حج کے موقع پر 363 حجاج کرام کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جب کی مجموعی طورپر حجاج کرام کی تعداد 24 لاکھ تھی۔شہزادہ خالد الفیصل نے انکشاف کیا کہ مستقبل قریب میں کئی دوسرے ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کا راحت وآرام ہماری اولین ترجیح ہے۔
سعودی عرب کے مرکزی حج کمیشن کے چیئرمین بتایا کہ حج کے موقع پر 41 ملین مکعب میٹر پانی فراہم کیاگیا۔ انہوں نے حجاج کرام کی خدمت کرنے والے دیگر اداروں اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *