یونانی طبّی کانگریس نے وزارتِ ریل اور وزارتِ آیوش کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا

Share Article
unani
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے وزارتِ ریل اور وزارتِ آیوش کے درمیان ہوئے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اُمید ظاہر کی کہ اس معاہدے کا فائدہ طب یونانی کو بھی ہوگا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ وزارتِ آیوش میں شامل طب یونانی اس کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے وزارتِ ریل اور وزارتِ آیوش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ اسی طرح فوج میں بھی آیوش کی اہمیت کے پیش نظر یونانی، آیورویدک اور ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 10 اور 11 فروری کو منعقد ہونے والے نیشنل یونانی میڈیسن ڈے کے اعلان سے یونانی ڈاکٹروں میں بھی بڑے پیمانے پر بے داری آئی ہے۔ دہلی، کولکاتا اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں بھی انٹرنیشنل سمینار، سمپوزیم اور مفت یونانی میڈیکل کیمپ وغیرہ کا انعقاد ہورہا ہے۔ اس کے لیے ہم مرکزی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *